Digital Pakistan

Zubair Umer leaked video | Clarification of Avari hotel Karachi

0 1,446

زبیر نازیبالیک ویڈیو کےمعاملہ پر آواری ہوٹل کی وضاحت

آواری ٹاورز کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آواری ہوٹلز کے کسی کمرے میں کوئی خفیہ کیمرہ نصب نہیں کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کمرے میں موجود خفیہ کیمرے میں کچھ ریکارڈ ہوا ہے تو وہ ہوٹل انتظامیہ کی مرضی اور علم میں لائے بغیر غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا ہوگا، آواری گروپ کبھی بھی جاسوسی یا ہمارے کلائنٹس/ مہمانوں کی پرائیویسی کو توڑنے کو فروغ نہیں دیتا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ خواتین کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو آواری ہوٹل کے کسی کمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے جس میں زبیر عمر اور اس خاتون کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

دوسری جانب محمد زبیر نے اس ویڈیو اسکینڈل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی سازش قرار دیا ہے۔

 

انصار عباسی اس بارے میں کیا کہتے ہیں

اقرارالحسن کیا رائے رکھتے ہیں

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
2
+1
0
+1
0
+1
0
+1
4