Digital Pakistan

pakistani leaked video | leaked video | Zubair Umar Leaked video

0 2,178

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے پر ردعمل سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی ویڈیو لیک اسکینڈل کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ منسوب ایک مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مختلف خواتین کو جنسی عزائم کا شکار بنایا گیا ہے۔

لیگی رہنما محمد زبیر نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ “سیاست کا نچلا درجہ” ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایمانداری، دیانت اور پختہ عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

What’s your Reaction?
+1
1
+1
1
+1
1
+1
5
+1
2
+1
0
+1
6