لاہور ڈیرن سمی کی نوجوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیرن سمی لاہور میں اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ انہوں نے سڑک کنارے میدان میں لڑکوں کو ٹینس بال کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا۔ وہ گاڑی روک کر میدان کی جانب گئے۔
انہیں دیکھ کر نوجوان جوش میں آئے اور سب اکٹھے ہو گئے ڈیرن سمی ایک لڑکے سے بیٹ پکڑا اور پچ پر پہنچ کر بولرز کی خوب درگت بنائی۔ ایک نوجوان کی بال پر نو بال کا اشارہ بھی دے ڈالا۔