Digital Pakistan

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غائب ہونے والے پریزائیڈنگ افسران کی لوکیشن سپریم کورٹ میں پیش۔

0 551

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں دسکہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے پولنگ کے بعد لاپتہ ہونے والے 20 پریزائیڈنگ افسران کی لوکیشن کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کیا۔

نوٹ! ہم یہاں پر اساتذہ کی شناخت واضح نہیں کر رہے۔ ایک بات واضح ہے کہ کوئی بھی حکومت اپنے مفادات کے لیے اس مقدس پیشے کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتی ہے۔ لہذا یہ کام اساتذہ سے پریشرآئز کر کے کروایا گیا۔ اساتذہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 فروری کو لاپتہ ہونے والے افسران کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے کے تعاون سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے. پی ٹی اے کے ریکارڈ کے مطابق 10 پریزائیڈنگ افسران کی لوکیشن ایک مشکوک مقام پر ٹریس ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان پریزایڈنگ افسران نے آر او آفس میں پہنچنے کے لئے چھوٹے راستے کو چھوڑ کر لمبے متبادل روٹ کا انتخاب کیا اور اس روٹ پر ایک مشکوک مقام پر رات دس بجے اکٹھے ہوئے اور یہاں دیر تک موجود رہے۔

1

2

3

4

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1

Leave A Reply

Your email address will not be published.